حیدرآباد۔6۔دسمبر (اعتماد نیوز)ایک ہندوستانی درزی فصل الدین کٹی پلکل نے
آج دبئی میں 100,000 درہم اور دو لگزی کاروں کی لاٹری جیت لی۔ Infiniti
Mega Raffle Shopping Festival 2014 کے دوسرے دن انہوں نے کامیابی حاصل کی
جبکہ دس سالوں تک وہ اس لاٹری میں مسلسل ناکام ہوتے رہے۔ ہندوستانی کرنسی
کے اعتبار سے کم و بیش اس کی قیمت 16.9 لاکھ روپئے تک آتی ہے۔ دبئی کے
اس میگا فیسٹول کے ذمہ داراں نے یہ بات میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے
اپنی کامیابی پر اپنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحال انہوں نے دو
نئے لگزی کار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ اس پیسوں کے ذریعہ
کیرلا میں ایک گھر بنانا چاہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فصل الدین کٹی
پلکل تین دن قبل ہی نو موجلود بچی کے باپ بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔